٣. مسئلۂ لامُتناہی
یہ بارہا لکھا جا چکا ہے کہ ارسطوئی "لامُتناہی کا خوف" سائنسدانوں اور ریاضی دانوں میں کانتور کے مضبوط دفاع تک راج رہا جس میں اسے قبول کرنے کے امکان اور ضرورت پر زور دیا گیا۔ دوسرے انتہائی بیانات کی طرح یہ بات تاریخی امتحان میں پوری نہیں اترتی۔ کم از کم جرمنی میں، اور شاید یہاں قومی فرق کی بات سمجھ میں آتی ہے، حقیقی لامُتناہی کو قبول کرنے کا ایک واضح رجحان موجود تھا۔ فلسفیانہ ماحول اس سے زیادہ سازگار نہیں ہوسکتا تھا، اور لا متناہی کے ریاضیاتی نظریات تیار کرنے کی متعدد کوششیں ہوئیں۔ ہم فلسفے سے آغاز کریں گے، پھر کچھ ریاضی دانوں کے نظریات پر غور کریں گے۔ انیسویں صدی کے جرمنی میں فلسفیانہ رجحانات کی تاریخ حقیقی لا متناہی کے بارے میں کافی طویل ہے۔ صدی کے آغاز میں، علمیاتی فلسفہ کے دور میں، ریاضیاتی ممکنہ لامتناہی کو ہیگل اور اس کے پیروکاروں نے "بری لامُتناہی" کا نام دیا تھا۔ اشارہ واضح تھا: ایک 'اچھی' لامُتناہی موجود تھی جو اعلیٰ ترین معنوں میں حقیقی ہے، فلسفیانہ لامُتناہی، مطلق۔ صدی کے دوران یہ نظریہ زور پکڑتا گیا؛ ریاضی دانوں میں، اسٹائنر اور کمَر بہترین مثالیں ...